Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوریئر کمپنیوں کے نئے ضوابط میں خاص کیا؟

گاہک کو خراب سامان ملنے پر قیمت وصول کرنے کا حق حاصل ہے، فوٹو: العربی
سعودی عرب میں آرڈر وصول کرنے میں تاخیر پر کوریئر کمپنی کو گاہک کا آرڈر فروخت کرنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔ ملک میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے ضوابط پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔
سرکاری گزٹ ام القری میں شائع ہونے والے ضوابط کے مطابق کوریئر کمپنی کو اب یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ اگر گاہک طے شدہ مدت کے اندر اپنا آرڈر وصول کرنے نہیں آتا تو وہ سامان کمپنی کی ملکیت ہو جائے گا۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

کوریئر کمپنی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے نقصان کی تلافی سامان فروخت کر کے پورا کر سکتی ہے

کوریئر کمپنی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے نقصان کی تلافی سامان فروخت کر کے پورا کر سکتی ہے۔
نئے ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ صارف کا سامان تاخیر سے پہنچانے یا خراب کرنے پر ہونے والا نقصان کوریئر کمپنی کو ادا کرنا ہو گا۔ 
گاہک کو تاخیر یا خراب سامان ملنے پر یہ حق حاصل ہے کہ اسے سامان کی قیمت ادا کی جائے۔
ضوابط میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اگر گاہک نے کسی آن لائن شاپ سے کوئی سامان خریدا ہے اور متعلقہ ادارے نے وقت پر کوریئر کمپنی کے حوالے کر دیا مگر کوریئر کمپنی کی وجہ سے سامان گاہک تک تاخیر سے پہنچا تو اس صورت میں گاہک کو حق حاصل ہے کہ اسے شپ منٹ کی دوگنا رقم بطور معاوضہ ادا کی جائے۔

شیئر: