پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انڈیا کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا جاری رکھا تو ان کے ملک کے لیے خاموش تماشائی بنے رہنا مشکل ہوگا۔
اتوار کو کی گئی ٹویٹس میں پاکستانی وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ’میں ہندوستان کے ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کے لیے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔‘
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو فوری طور پر انڈیا پر زور دینا چاہیے کہ وہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ایل او سی پر اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور مشن کو جانے کی اجازت دے۔
مزید پڑھیں
-
’انڈین آرمی چیف بیان بازی کرتے ہیں‘Node ID: 452546
-
کشمیر: انٹرنیٹ کی بندش سے لوگ بے روزگارNode ID: 452801
-
انڈین فوجی برف پرپھسل کر پاکستان پہنچ گیاNode ID: 452871