Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج میں بہترین قرار دی جانے والی تصویر

بہترین تصویر پر فوٹو گرافر کو 30 ہزار ریال انعام دیا گیا ہے، فوٹو: محمد البستانی
گذشتہ برس کے حج کی تصاویر کے مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر محمد البستانی کی تصویر کو اول انعام ملا ہے۔
بہترین قرار دی جانے والی تصویر پر فوٹوگرافر کو منتظمین کی طرف سے 30 ہزار ریال انعام دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بہترین تصاویر کا مقابلہ منعقد کرنے والی انتظامیہ نے 87 تصاویر کا جائزہ لے کر محمد البستانی کی تصویر کو اول قرار دیا ہے۔
ریاض میں گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کی موجودگی میں مسابقہ میں انعام پانے والے فوٹوگرافروں کو نوازا گیا۔
بہترین تصاویر کا مسابقہ کنگ عبد اللہ سینٹر برائے مکالمہ کے تحت منعقد ہوا جس میں متعدد فوٹو گرافروں نے حصہ لیا ہے۔
انعام حاصل کرنے والے فوٹوگرافر محمد البستانی نے کہا ہے کہ ’ان کی اول آنے والی تصویر جمرات پل کی ہے اور یہ 12 ذوالحج کو کھینچی گئی تھی‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: