سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ۔مشرقی ریاض کے باشندے صبح سویرے ژالہ باری کی خوفناک آوازیں سن کر بیدار ہوئے۔
اخبار 24کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو درجہ حرارت منفی ہوگیا۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان اور اس کی کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض اور مشرقی ریجن میں سال کی پہلی بارش نے سماں باندھ دیاNode ID: 451541