’بلا وجہ ہارن کے استعمال پر جرمانہ ہوگا‘
محکمہ ٹریفک کے مطابق 150 سے 300 ریال تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق’ ہارن کا غیر ضروری استعمال نہ صرف یہ کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے مریضوں، بچوں اور عام لوگوں کو اذیت بھی ہوتی ہے‘۔
’یہ سماجی تہذیب اور اسلامی اخلاق کے سراسر منافی ہے۔ جو شخص بھی بلاوجہ ہارن کااستعمال کرے گا اس پر جرمانہ ہوگا‘۔
اخبار 24 اور عاجل نے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا’ بلاوجہ ہارن استعمال کرنا غلط ہے۔ اس پر جرمانہ ہوگا۔ اس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ دوسری گاڑیو ں کے ڈرائیور بھی اچانک ہارن سے الجھتے ہیں ۔ کبھی کبھار اس سے حادثہ بھی پیش آتا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا کہ بلاوجہ ہارن کا استعمال کرنے پر 150سے 300 ریال تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔