مکہ مکرمہ اور نجران میں موسم گرد آلود رہنے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن سمیت نجران میں آج موسم گرد آلود رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے سے سردی کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اور آئندہ ہفتے کے وسط تک موسم سرد رہے گا پھر اس کے بعد فلکیاتی حساب سے موسم سرما ختم ہوجائے گا مگر سردی بر قرار رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ شہر سمیت، جدہ، طائف، بحرہ، الکامل، تربہ اور خلیص کے علاوہ ریجن کے دیگر شہروں کا موسم گرد آلود رہے گا۔
محکمے نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ اور نجران میں تیز ہوا اور گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی جبکہ یہ کیفیت شام تک جاری رہنے کی توقع ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر سعودی عرب پر اگلے ہفتہ کے وسط تک چھائی رہے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس کے باعث بارش کا امکان نہیں ہوگا تاہم پھر اس کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا۔ بعض علاقوں میں موسم متعدل ہوجائے گا جبکہ بعض میں رات کے وقت سردی رہے گی‘۔