Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑا ہالی وڈ کی فلم کے سیکوئل میں شامل؟

میٹرکس 4 کی پروڈکشن جلد ہی شمالی کیلی فورنیا میں شروع ہو گی (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ سٹار پرینکا چوپڑا کامیاب ترین فرنچائز میٹرکس کے چوتھے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ کو میٹرکس کے چوتھے سیکوئل کے لیے کاسٹ کیا جا رہا ہے جسے وانربروس اینڈ ویلج روڈ شو پروڈیوس کر رہا ہے۔
ورائٹی میگزین کی رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا کی میٹرکس 4 کی کاسٹ میں شامل ہونے کے لیے بات چیت اختتامی مرحلے میں ہے اور جلد ہی وہ فلم سائن کردیں گی۔
 
پرینکا چوپڑا میٹرکس 4 کے لیے یحییٰ عبدالمتین، کیانو ریویز، کیری این ماس اور نیل پیٹرک ہیرس کو جوائن کریں گی۔
اس وقت میٹرکس 4 کی کاسٹ فائٹ ٹریننگ میں مصروف ہے اور فلم کی پروڈکشن جلد ہی شمالی کیلی فورنیا میں شروع ہو جائے گی۔
اس سال پرینکا چوپڑا کئی ایک منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جن میں دو نیٹ فلیکس کی فلمیں بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ پرینکا چوپڑا روسو برادرز کے ایمیزون سیریز’سیٹیڈل‘ میں رچرڈ میڈن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ہالی وڈ کیریئر کے حوالے سے گفتگو میں پرینکا کا کہنا تھا کہ ’ جب میں امریکا گئی تو میرے سامنے کوئی مثال نہیں تھی۔ میرے سامنے روڈ میپ نہیں تھا کیونکہ مجھ سے پہلے کسی نے ہالی وڈ میں کام نہیں کیا تھا۔ اس لیے مجھے خود ہی اپنا راستہ بنانا پڑا۔ میں ہر کمرے میں جاتی اور اپنا تعارف کراتی کہ میں ایک انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا ہوں اور میں اس طرح کی فلمیں کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ ‘

اس وقت میٹرکس 4 کی کاسٹ فائٹ ٹریننگ میں مصروف ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

خیال رہے کہ پرینکا نے امریکی ٹیلی ویژن میں اپنا کیریئر ’اے بی سی‘ کے ڈرامہ ’کوانٹیکو‘ سے شروع کیا۔
پرینکا انڈیا میں پیدا ہونے والی پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے امریکہ میں پرائم ٹائم کی سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا۔

شیئر: