کیا کپور اپنی بہو کا پراٹھوں سے استقبال کریں گی؟
جمعرات 30 جنوری 2020 21:12
اس بات کا ذکر ان کے ریڈیو پروگرام ’واٹ ویمن وانٹ‘ میں ہوا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
حال ہی میں بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے بیٹے تیمور علی خان بڑے ہو کر گھر میں اپنی گرل فرینڈ کو دعوت دینا چاہیں گے تو کیا وہ ان کا استقبال کریں گی؟ جس کا جواب انہوں نے نفی میں دیا۔
اس قسم کے امکان کو ’غیر محفوظ‘ قرار دیتے ہوئے کرینہ کا ہنستے ہوئے کا کہنا تھا کہ وہ ایک پنجابی والدہ ہیں اور تیمور کے ایسے کسی بھی اقدام پر منع ہی کریں گی۔
اس بات کا ذکر ان کے حال ہی میں ریڈیو پر شروع ہونے والے پروگرام ’واٹ ویمن وانٹ‘ یا ’عورتیں کیا چاہتی ہیں‘ میں ہوا۔ شو کے دوران کرینہ کی اس قسط کی مہمان تاپسی پنو تھیں۔
شو میں گفتگو کے دوران ایک مزاحیہ سیگمنٹ ایسا تھا جس میں تاپسی پنو سے سوالات ہونے تھے لیکن اس دوران ایک ایسا سوال آیا جس کو تاپسی سے کرینہ کی طرف موڑ دیا۔
وہ سوال اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ یا ’خاص دوست‘ سے متعلق تھا، جس پر تاپسی کا کہنا تھا کا ان کا دور دور بیٹے کی ماں بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے بہتر سمجھا کہ اس کا جواب کرینہ دیں کیونکہ وہ پہلے سے ایک بیٹے کی ماں ہیں۔
سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم نہ رہنے کے باوجود بھی کرینہ کپور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول اداکارہ ہیں۔ ان کی جو بھی تصویر آن لائن آتی ہے وہ فوراً ہی وائرل ہوجاتی ہے۔
ان کا شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ میں وہ مختلف ستاروں کو مدعو کرتی ہیں، اور جس میں ہونے والی گفتگو اور مزاح آج کل لوگوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ نے گذشہ سال دسمبر میں انڈیا کے پہلے ’رومانٹک‘ ریڈیو چینل سے اپنے شو ’عورت کیا چاہتی ہے‘ کے سیزن دو کی میزبانی کا آغاز کیا تھا۔