فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔
جمعے کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی عدم موجودگی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے خرابی صحت کی بنا پر رخصت لے رکھی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ایف بی آر کے نئے چیئرمین شبر زیدی کون؟Node ID: 418521
-
ٹیکس نہ ادا کرنے والوں کو ’فائدہ ہوگا یا نقصان‘؟Node ID: 419371
-
’پہلی مرتبہ ایک لاکھ سے زائد افراد ٹیکس دہندگان میں شامل‘Node ID: 424646