فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حال ہی میں تعینات ہونے چیئرمین شبر زیدی کی طرف سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے سے متعلق فیصلے پر ٹوئیٹر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر میں تعیناتی کے بعد یہ شبر زیدی کی طرف سے کیا جانے والا پہلا فیصلہ ہے، جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ان کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے قبل اطلاع دی جائے گی۔
معروف اینکر کامران خان نے ایف بی آر کے چیرمین کی جانب سے آنے والے اس قدم کو سراہتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پراعلامیہ شئیر کیا جس پر ٹوئیٹر صارفین نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنا درِ عمل دیا۔
ٹوئیٹر صارف وقار نے کامران خان کو چیرمین ایف بی آر کی دوستی کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ زیادہ خوش فہمی کا شکا ر نہیں ہونا چاہیے۔
Keep aside your Friendship with Shubber.
زیادہ خوش فھم بے وقوف ھوتےھیں .کامران— Waqar (@Waqar11380) May 10, 2019
ارشاد علی کا کہنا تھا کہ اینکرز کے ٹیکس آڈٹ کیسز ایف بی آر حکام کے پاس ہیں جس کی وجہ سے اکثر اینکرز اس فیصلے کی حمایت کررہے ہیں۔
Many Anchors Tax Audit cases are before the FBR officials.
So to stop it n clear the Audits many anchors supporting their tax expert
— Irshad Ali Sanjrani (@Sanjrani) May 10, 2019
ایک اور صارف عفنان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لو گ جو شبر زیدی کو بطور ایف بی آر چئیر مین دیکھنا چاہتےتھے ان لوگو ں کو اپنا کالا دھن قانونی طور پر سفید کرنے کا موقع مل جا ئے گا۔
So all black money holders whom #ShabbarZaidi has been advising as tax consultant will have a legal protection to their ill gotten money. #corruption of #PTI in full swing.
— Afnan Ahmad (@AfnanPK) May 10, 2019
دوسرے صارف منظور نے کہا کہ یہ تو بالکل ایسا ہے جیسا ایک دشمن کو حملہ کرنے سے پہلے بتا دیا جائے کہ حملہ کس وقت ہو گا۔
Are you mad @AajKamranKhan , how the tax collection will be made. If a tax man will inform taxpayer 24 hours prior to attachment of Bank account then there would not be a single penny in account. یہ ایسے ہی کہ حملہ کرنے سے پہلے بندہ دشمن کو بتائے کہ کل فلاں ٹائم پہ حملہ ہو گا
— HManzoor (@h_pakistani) May 10, 2019
عماد احمد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کامران خان کو کہا کہ آپ کا تعلق جس ادارے سے ہے وہاں کے پروگرامز اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں ۔ جبکہ آپ اس کے حمایتی ہیں ۔ ہم کس پر توجہ دیں۔
Mr @AajKamranKhan @DunyaKKKS You are supporting this Decision of Making him FBR Chairman but your channel mate @FrontlineKamran is totally against this decision. Whom should we pay attention to now ?
— UMAD AHMAD (@UAhmad_Tweets) May 10, 2019