Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملے کا فائنل ایگزٹ کیسے نکالیں؟

ایسے گھریلو عملے کا خروج نہائی نکال سکتے ہیں جو آزمائشی مرحلے میں ہوں فوٹو :سوشل میڈیا
 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے گھریلو عملے کا مشروط خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) نکالنے کی سہولت ’ابشر‘ کے ذریعے دی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ ایسے گھریلو عملے کا خروج نہائی آن لائن ’ابشر‘ سے نکال سکتے ہیں جو آزمائشی مرحلے میں ہوں۔ سعودی عرب میں قیام کے نوے دن نہ گزرے ہوں اور اقامہ جاری نہ ہوا ہو۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے’مبینہ گھریلو عملے کا خروج نہائی ’ابشر‘ کے ذریعے نکالنے کی سہولت مشروط ہے۔‘

گھریلو عملے کا خروج نہائی ’ابشر‘ کے ذریعے نکالنے کی سہولت مشروط ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا

پہلی شرط یہ ہے کہ آجر کے گھریلو اور غیر گھریلو ملازمین کی مجموعی تعداد سو سے زیادہ نہ ہو۔
مکفول کی وفات کا اندراج نہ ہوا ہو۔
مکفول ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہو۔
ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے اس کے ذمہ نہ ہوں۔
مکفول کا پاسپورٹ ساٹھ روز یا اس سے زیادہ کے لیے موثر ہو۔
آجر اب تک اس طرح کے گھریلو عملے کا خروج نہائی آزمائشی مرحلے کے دوران محکمہ پاسپورٹ کے توسط سے نکلوا رہے تھے۔
اب آجر خروج نہائی’ ابشر‘ کی مدد سے نکال سکتے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے ’ابشر‘ کے ذریعے خروج نہائی نکالنے کاطریقہ کار بتاتے ہوئے واضح کیا ’آجر ای سروسز والے سیکشن میں جائے پھر مکفول والے سیکشن کا انتخاب اور پھر آزمائشی مرحلے کے دوران والے کارکنان کے خروج نہائی والا آپشن استعمال کرے۔‘

شیئر: