Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: بعض سرکاری خدمات کی فیسیں منسوخ

دبئی میں تمام سرکاری فیسوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے (فوٹو: الامارات الیوم)
ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بعض سرکاری خدمات کی فیسیں منسوخ کردی ہیں۔ اس اقدام سےمعاشی اخراجات کم ہوں گے، تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہوگی اور سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق حمدان بن محمد نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر یہ اعلان کیا کہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایات کی تعمیل میں مجلس عاملہ نے دبئی میں بعض سرکاری خدمات کی فیسیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس اقدام سے تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہوگی اور سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ ہوگا فوٹو البیان

 اس فیصلے سے معاشی لاگت کم ہوگی۔ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی سہولت پیدا ہوگی جبکہ سرمایہ کاروں کی پوزیشن بھی مضبوط ہوگی۔
اس سے قبل دبئی حکومت نے اقتصادی شرح نمو بہتر بنانے کے لیے متعدد ترغیبات کا اعلان کیا تھا۔ کئی فیسیں معاف کی تھیں اور بعض فیسیں کم کردی تھیں۔
دبئی میں 22 سرکاری اداروں میں 2356 فیسوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے، تمام سرکاری فیسوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: