Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امریکہ نے یمن میں القاعدہ کے رہنما کو ہلاک کر دیا‘

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الریمی کی موت القاعدہ کو کمزور کرے گی، (فوٹو: روئٹرز)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ نے یمن میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کردیا ہے۔‘
ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’ریمی کے دور میں القاعدہ کے عرب گروہ نے یمن میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے اور امریکہ اور امریکی فوج کے خلاف متعدد حملے کرنے کی کوشش کی۔‘
’ان کی موت القاعدہ کی دنیا بھر میں چلنے والی تحریک اور القاعدہ کے عرب گروہ کو کمزور کرے گی اور ہمیں ایسے گروہوں کو ختم کرنے کے نزدیک لائے گی جو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔‘

 

ٹرمپ نے یہ بیان جمعرات کو جاری کیا تاہم یہ نہیں واضح کیا کہ ریمی کو کب ہلاک کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ القاعدہ کے عرب گروہ کو القاعدہ نیٹ ورک کی خطرناک ترین شاخ مانتا ہے۔
یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریمی کی ہلاکت ماریب شہر میں ایک ڈرون حملے میں ہوئی، تاہم روئٹرز اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا۔
یمن میں ایک سرکاری افسر نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ماریب میں ایک ڈرون حملہ ہوا تھا لیکن اس میں ریمی ہلاک نہیں ہوئے۔‘

شیئر: