Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

املاک کو نقصان پہنچانے پر غیر ملکی صفائی کارکنان گرفتار

میونسپلٹی نے صفائی ٹھیکیدار کوکارکنان کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
ریاض میں مقامی شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے پر غیر ملکی صفائی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ مزمز کے مطابق ریاض میونسپلٹی کے افسران نے مقامی شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے پر غیر ملکی صفائی کارکنان کو ضروری کارروائی کے لیے سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے واضح کیا کہ ’صفائی کے ٹھیکیدار کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے والے کارکنان کو معطل کرے اور ان کی جگہ بہتر کارکن فراہم کیے جائیں‘۔

میونسپلٹی کے افسران نے غیر ملکی صفائی کارکنان کو ضروری کارروائی کے لیے سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا (فوٹو: اخبار 24)

ریاض میونسپلٹی کے مطابق صفائی کارکنان کے ٹھیکیدار کو انتباہ کیاگیا کہ انہیں فوجداری ضوابط میں موجود سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
’جو شخص بھی قوانین اپنے ہاتھ میں لے گا یا کارکردگی میں کوتاہی کا مظاہرہ کرے گا اس کا احتساب ہوگا۔ شہریوں کی املاک، ان کی سلامتی اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔‘
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ  وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی کارکنان کچرے والے ٹرک پر نئے سریے لاد رہے ہیں۔ یہ سریے ایک عمارت کی تعمیر میں استعمال کیے جانے تھے۔
 

شیئر: