یمن میں سعودی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
ترجمان نے واقعہ کی مزید تفصیل نہیں بتائی (فوٹو: سوشل میڈیا)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق اتحادی فوج کا ایک طیارہ یمن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے اتحادی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’رائل سعودی ائیر فورس کا لڑاکا طیارہ جمعے کی صبح یمن کی سرکاری فورسز کے یونٹس کے قریب فضائی مدد فراہم کر رہا تھا۔‘
بیان کے طابق ’لڑاکا طیارہ یمن کی نیشنل آرمی کے بیک اپ اور سپورٹ آپریشن کے دوران یمن کے الجوف گورنریٹ میں گر کر تباہ ہوا۔‘
ترجمان نے واقعہ کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔