سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے خبر کی تردید کی ہےفوٹو: سوشل میڈیا
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ امریکی ایف ڈی اے نے سعودی عرب سے کھجوروں کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔
سبق ویب نے سعودی ایف ڈی اے کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا’ امریکی ایف ڈی اے اپنی ویب سائٹ پر ایسی تمام کمپنیوں کے نام جاری کیے ہیں جو اس کی مقرر کردہ شرائط اور ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں۔ کمپنیوں کے نام ملکوں کے حساب سے ہیں‘۔
امریکی ایف ڈی اے نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ معیار کی پابندی والی کارروائی سے اسے مطلع کرکے اپنے نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست دیں۔
’امریکی ایف ڈی اے کی ویب سائٹ پر سعودی عرب کی ایک کمپنی کے نمونے کا تذکرہ کیا گیاجو مخصوص قسم کی جراثیم کش دوا استعمال کررہی تھی۔ یہ واقعہ 2009 کا تھا۔ اس کا تصفیہ اسی وقت کردیا گیا تھا‘۔
سعودی ایف ڈی اے نے مزید کہا ’کھجوروں کے سعودی بازاروں اور کھجوریں برآمد کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کھجوروں کی سلامتی و معیار کو قائم کرنے اور رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں‘۔
سعودی ایف ڈی اے نے کمپنیوں سے کہا کہ جس کمپنی کا نام بھی امریکی رپورٹ میں آیا ہو وہ امریکی ایف ڈی اے کے یہاں خود کو اپ ڈیٹ کرا لے۔