ڈھائی لاکھ ریال میں زمین خریدنے والے کو جب علم ہوا اس کی حقیقی قیمت 90 لاکھ ریال سے زیادہ ہے تو اس نے کیا کیا؟
یہ واقعہ پچھلی صدیوں کا نہیں بلکہ آج کے دور کا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف کے شہر سکاکا میں اپیل کورٹ کے جج شیخ بدر بن محمد السلطان نے پچھلے دنوں یتیم بچوں کے حصے میں آنے والا ایک باغ خریدا جس کی قیمت ڈھائی لاکھ ریال لگائی گئی۔
قصة الشيخ بدر بن محمد السلطان الدهمشي العنزي من ترك شي لله عوضه بخيراً منه https://t.co/F9P9iqmFZW عبر @YouTube pic.twitter.com/yQNDlSIXvc
— حلفي وربي الله (@khayal20122) February 16, 2020
بات چیت ہوئی اور طے پایا کہ رقم جمع کرانے پر باغ کا قبضہ دے دیا جائے گا مگر چند دنوں کے بعد باغ خریدنے والے شیخ کو معلوم ہوا کہ باغ کی زمین پر ایک شاہراہ بننے جارہی ہے۔ شاہراہ بنانے والے ادارے نے اس زمین کی قیمت 91 لاکھ 30 ہزار لگائی ہے۔
یتیم بچوں کے وکیل سلطان البیالی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ’میں چند یتیم بچوں کا وکیل ہوں جنہیں وراثت میں ایک باغ کی زمین ملی ہے۔ ہم اسے فروخت کرنا چاہتے تھے‘۔
وہ کہتے ہیں ’ایک شخص سے ڈھائی لاکھ ریال میں سودا طے ہوا۔ وہ شخص شیخ بدر بن محمد السلطان ہیں جو سکاکا میں اپیل کورٹ کے جج ہیں‘۔
وہ بتاتے ہیں ’سودا طے ہونے کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا کہ رقم جمع کرانے کے بعد زمین ان کے قبضے میں دی جائے گی‘۔
أقامت إدارة #مجمع_حلقات_أنس_بن_مالك حفلها الختامي لجميع مناشط المجمع للعام ١٤٣٩هـ على شرف فضيلة الشيخ د. بدر بن محمد السلطان . و بحضور د. فارس الحمد pic.twitter.com/bQKxbtwrui
— جامع السليمانية بالجوف (@J_ALsulaymaniah) April 27, 2018