مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تاہم ان کی شدت بہت کم تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح 11 بجکر 35 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹرسکیل پر 2.18 پوائنٹ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں 5.4 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
رصد المركز الوطني للزلازل والبراكين #بهيئة_المساحة_الجيولوجية_السعودية شمال غرب المدينة المنورة هزة أرضية ضعيفة جدًا على مقياس ريختر بلغت قوتها ١٨ , ٢ ، وعمق ٤ , ٥ كم في تمام الساعة ٣٥ : ١١ pic.twitter.com/aOnjIqa3ZN
— هيئة المساحة الجيولوجية السعودية (@SgsOrgSa) February 17, 2020