Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: جیل کی طرح بنے ریستوران کے چرچے

 سعودی نوجوانوں نے اپنے انداز کے اس منفرد ریستوران کا تجربہ کی ہے۔فوٹو: المرصد
جدہ میں جیل کی طرز پر کھولے جانے والے ریستوران کے چرچے ہیں اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سعودی نوجوانوں نے اپنے انداز کے اس منفرد ریستوران کا تجربہ کیا جسے جیل کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریستوران کے ویٹرز نے جیل کے قیدیوں کے لباس کی طرز کی پوشاک پہنی ہوئی ہے اور وہ گاہکوں کو کھانا پیش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس وڈیو کے حوالے سے لکھا ’ ریستوران آنے سے قبل میں یہ سمجھ رہا تھا کہ مجھے یہاں کھانا بھی قیدیوں کی طرح پتلی دال اور چاول کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ یہاں آکر ٹیبل پر بیٹھا تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ انواع و اقسام کے کھانے سجے ہوئے ہیں‘۔
صارف کا مزید کہا تھا ’جوس جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا تھا اور اس پر تالا لگا ہوا تھا۔ تالا کھول کر جوس نکال کر لایا گیا اور اسے مجھے پیش کیا گیا‘۔
 

شیئر: