پندرہ ملین ریال پڑے ملے تو کیا ہوا؟
پولیس ترجمان نے کہا کہ پندرہ ملین ریال کے واقعے کی کوئی حقیقت نہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے دیہات سے ایک شخص کو پندرہ ملین ریال پڑے ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل یزید النومس نے کہا ’ایک شخص کو ملنے والے پندرہ ملین ریال کے واقعہ کی کوئی حقیقت نہیں‘۔
واضح رہے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص کو مشرقی ریجن کے علاقے الجوف کمشنری کے دیہات سے پندرہ ملین ریال پڑے ہوئے ملے تھے۔ جسے اس نے پولیس کے حوالے کر دیا۔
الجوف ریجن کے پولیس ترجمان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’ایسا کوئی واقعہ ریجن کے کسی تھانے میں پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی شخص نے اتنی خطیررقم پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی ہے‘۔
پولیس ترجمان نے کہا ’اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا تو اس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جاتی اور روزنامچے میں اندراج کے بعد رقم کی گنتی کر کے اسے متعلقہ امانت خانے میں رکھوا دیا جاتا۔