بچی کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو وائرل
جمعرات 20 فروری 2020 5:40
بچی کو زدوکوب کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے (فوٹو: المرصد)
سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر بچی کو زدوکوب کیے جانے سے متعلق وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔
اس خاتون کی گرفتاری کے احکامات جاری کرد یے جس نے بچی کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
المدینہ اخبار نے پراسیکیوٹر جنرل کے حوالے سے بتایا کہ ’پراسیکیوٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کر دیے‘۔
فوری طور پر اس خاتون کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے جس نے بچی کو انتہائی بے رحمی سے زدو کوب کیا اور وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی‘۔
پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ’ملزمہ کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گذشتہ کئی دنوں سے ایک بچی کی تشدد زدہ وڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون کو بچی کو انتہائی بے رحمی سے مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے ملک میں تحفظ انسانی حقوق کے حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے تحت اس قسم کے امور کا جائزہ لے کر ان کا حل پیش کیا جاتا ہے۔