Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک یارڈ میں گاڑی کا آن لائن پتہ کیسے لگائیں؟

ابشر پر گاڑیوں کی خدمات والے سیکشن کو منتخب کریں فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی یہ شکوہ کرتے پائے جاتے ہیں کہ گاڑی پارکنگ میں کھڑی کی تھی، معلوم نہیں کس نے گاڑی اٹھائی ہے۔ 
بعض اوقات یہ پتہ چل جاتا ہے کہ گاڑی محکمہ ٹریفک نے تحویل میں لی ہے مگر گاڑی کس علاقے میں پہنچائی گئی، اس کا علم نہیں ہوتا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے نئی سہولت یہ فراہم کی ہے کہ محکمہ ٹریفک کی تحویل میں موجود گاڑیوں کا پتہ لگانے کے لیے اب چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آن لائن اس کا پتہ لگایا جا سکے گا کہ تحویل میں لی گئی گاڑی کہاں موجود ہے۔

محکمہ ٹریفک کی تحویل میں گاڑی کا پتہ لگانے کے لیے اب چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی فوٹو: سوشل میڈیا

 سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں محکمہ ٹریفک کے 345 سینٹر قائم ہیں جہاں تحویل میں لی جانے والی گاڑیاں رکھی جاتی ہیں۔
اب 345 سینٹرز میں سے گاڑی کہاں موجود ہے اس کا پتہ آن لائن لگایا جا سکے گا۔
محکمہ ٹریفک نے طریقہ کار بتاتے ہوئے واضح کیا ’سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو پہلے ابشر پر اپنے اکاﺅنٹ پر لاگ آن ہونا ہوگا۔ اس کے بعد گاڑیوں کی خدمات والا سیکشن اختیار کرنا ہوگا۔ جس کے بعد زیرتحویل گاڑیوں سے متعلق انفارمیشن خدمات والا سیکشن منتخب کرنا ہوگا۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق جب بھی کسی کی گاڑی تحویل میں لی جائے گی اس سے متعلق تمام تر تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی۔
 

شیئر: