Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گھریلو ملازمہ نے ایگزٹ ری انٹری لے کر سفر نہ کیا تو کیا ہوگا؟

ایگزٹ ری انٹری منسوخ کرانے پر ایک ہزارریال جرمانہ ہوگا۔ فوٹو اخبار 24
بعض مقامی شہری گھریلو ملازماﺅں کا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزہ نکلوا کر سفر کا پروگرام ملتوی کردیتے ہیں۔ انہیں یاد بھی نہیں رہتا کہ انہوں نے ملازمہ کا ایگزٹ ری انٹری نکلوایا ہے۔ دوبارہ ویزہ نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ ملازمہ کا ایگزٹ ری انٹری نکلوا کر بھولے ہوئے ہیں۔
اخبار 24کے مطابق ایسی ہی صورتحال سے دوچار ایک سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ کے سرکاری اکاﺅنٹ پر دریافت کیا کہ میں نے اپنی گھریلو ملازمہ کا ایگزٹ ری انٹری ویزہ نکلوایا تھا۔ ملازمہ کسی وجہ سے سفر نہیں کرسکی تھی ۔ ایک عرصے بعد ملازمہ نے فائنل ایگزٹ پر جانے کی خواہش ظاہر کی اور میں نے ابشر پر جاکر فائنل ایگزٹ نکلوانے کی کارروائی کی تو موبائل پر یہ پیغام آیا کہ ملازمہ کا خروج و عودہ نکلوایا جاچکا ہے اور اسے استعمال نہیں کیا گیا لہذا پہلے اسے منسوخ کرانا ہوگا اس کے بعد ہی فائنل ایگزٹ لگ سکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے تنبیہ کی کہ خروج و عودہ ویزہ نکلوا کر استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ویزہ منسوخ کرانے کے لیے ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اسکے بغیر فائنل ایگزٹ نہیں لگ سکے گا۔ 
                
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: