وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جمعے کی شام اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ نے حکومت سندھ کے مطالبے کی روشنی میں گورنر سندھ سے مشاورت کے بعد مشتاق مہر کو صوبے کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ مشتاق مہر اس سے پہلے کراچی کے پولیس چیف رہ چکے ہیں اور انہیں سندھ ہائی کورٹ نے سیاسی پشت پناہی کا الزام ثابت ہونے کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں فردوس عاشق اعوان نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ’آئی جی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سندھ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
وفاق اور سندھ میں محاذ آرائی بڑھ گئیNode ID: 376621
-
گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ میں رسہ کشی جاریNode ID: 389196
-
کراچی میں 14 ہلاکتوں کی وجہ ’سویابین گرد‘Node ID: 459851
گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو پانچ افسران کے نام بھجوائے گئے تھے جس میں مشتاق مہر کا نام سرفہرست تھا۔
ڈاکٹر کلیم امام اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں تھیں اور صوبائی حکومت انہیں تبدیل کروانے کے لیے کوشاں تھی۔
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نئے آئی جی کی تعیناتی سندھ حکومت کے مطالبے اور گورنر کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں نئے آئی جی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سندھ میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 28, 2020