Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے نجی ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ

آئندہ بھی ایسے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا تہیہ کیا گیا (فوٹو اردونیوز)
مکہ میں موجود پاکستانی کیمونٹی کے تعاون سے العزیزیہ محلے کے نجی ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس میڈیکل کیمپ میں مکہ میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ وزٹ پر آئی ہوئی فیملیز اور عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود پاکستانیوں کو بلا امتیاز فری میڈیکل سہولتیں مہیا کی گئیں۔
کیمپ میں الٹرا ساونڈ، بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ڈاکٹرز اور سہولیات موجود تھیں۔

مقیم پاکستانیوں کے علاوہ وزٹ پر آئی ہوئی فیملیزبھی مستفید ہوئیں (فوٹو: اردو نیوز)

روزمرہ کی بیماریاں جیسے شوگر اور بلڈ پریشر وغیرہ کے بالکل فری چیک اپ کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کر کے اپنی خدمات مفت پیش کیں۔
ہسپتال کی جانب سے فری ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی جیسی سہولیات بھی موجود تھیں۔
مکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یہ پہلا باضابطہ فری میڈیکل کیمپ تھا۔ اس کیمپ میں ڈھائی سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ ہوا اور ضرورت مندوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں ڈھائی سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ ہوا (فوٹو اردونیوز)

کیمپ میں  آنے والے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں میں ہسپتال کی جانب سے ڈسکاونٹ کارڈز بھی تقسیم کیے گئے تاکہ مستقبل میں بھی وہ صحت کی معیاری اور ارزاں سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ 
لوگوں کی دلچسپی اور آمدو رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں بھی اس قسم کے مزید میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا تہیہ کیا گیا تاکہ پاکستانی شہریوں کی صحت کے حوالے سے انکے لئیے سہولت اور آسانی کا سامان پیدا کیا جا سکے۔ 
ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسز،  پیرامیڈکس، سپورٹنگ سٹاف اور بالخصوص ڈاکٹر فہیم ، کفایت اللہ اورمحمد آصف کا پاکستانی کمیونٹی  کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے اس کاوش میں بھرپور تعاون کیا اور آئندہ اس عزم کو قائم رکھنے کا حوصلہ دیا۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: