پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز کی پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں یہ پہلی کامیابی ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچوں میں قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور قلندرز کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم آخری اوور کی آخری بال پر 172 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بین کٹنگ نے سب سے زیادہ 27 بالز پر 53 رنز بنائے۔ محمد نواز 24 اور شین واٹسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیسن روئے صرف 12 رنز بنانے کے سیمت پٹیل کی بال پر بولڈ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
-
لاہور قلندرز کو دھچکہ، حارث رؤف زخمیNode ID: 461916
-
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دیNode ID: 462521
-
’زلمی میرا بچہ ہے، کوئی ہمارے درمیان نہیں آسکتا‘Node ID: 462726