سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کی سلامتی اور فضائی سفر کو وبائی بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سفر سے پہلے، سفر کے دوران اور سفر کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’سفر سے پہلے تمام مسافروں کا طبی معائنہ ہوتا ہے، پرواز کے دوران کام کرنے والے عملے کو دستانے اور ماسک پہنے رکھنے کی سختی سے تاکید کر دی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سفر کے دوران کسی مریض پر شبہ ہوجائے تو اسے کس طرح باقی مسافروں سے دور رکھا جاتا ہے نیز اس کی استعمال کی جانے والی جگہ کو کس طرح وائرس سے پاک کیا جاتا ہے، اس کی مکمل تربیت عملے کو دی گئی ہے‘۔
تطبيق الإجراءات الوقائية في المنافذ. #كورونا_الجديد #فيروس_كورونا_الجديد#فيروس_كورونا #كورونا #Covid_19 #Covid19 pic.twitter.com/yNe5Bb2UyA
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) March 1, 2020