’وزیر اقتصاد ومنصوبہ بندی سبکدوش‘
وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو اضافی چارج بھی سونپ دیاگیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جاری شاہی فرمان کے تحت وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی محمدبن مزیدالتویجری کو ان کے منصب سے فارغ کر کے ایوان شاہی میں مشیر متعین کردیا ہے۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری دوسرے حکم نامے کے مطابق وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر منصوبہ بندی و اقتصاد ایوان شاہی میں مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے جن کا رتبہ وزیر کے مساوی ہے۔
وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو اضافی چارج دیا گیا ہے اس ضمن میں ایوان شاہی کی جانب سے جاری احکامات میں تمام اداروں کو بھی حکم نامے پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا۔