شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی 65 برس پرانی تصویر جاری کی گئی ہے جب وہ ریاض کے گورنر تھے۔
تصویر میں شاہ سلمان گورنریٹ آفس میں بیٹھے دفتری کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ تصویر 1955 کی ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باقاعدہ گورنر ریاض کا چارج سنبھالا تھا۔
#صورة_تاريخية
خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود - حفظه الله
( أمير منطقة الرياض آنذاك )
في مكتبه بأمارة منطقة الرياض
عام ١٣٧٥هـ /١٩٥٥م#من_ذاكرة_الدارة #دارة_الملك_عبدالعزيز pic.twitter.com/lKHforPtKK— دارة الملك عبدالعزيز (@Darahfoundation) February 7, 2019
گورنر ریاض بننے سے ایک برس قبل 16 مارچ 1954 جب ان کی عمر 19 برس تھی انہیں ریاض ریجن کا قائم مقام گورنر متعین کیا گیا تھا۔
ایک برس قائمقام گورنرکے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں 18 اپریل 1955 کو گورنرریاض متعین کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان کی پوتے کے ساتھ تصویر وائرل
Node ID: 292941