تارکین وطن کا کہنا ہے ڈیجیٹل خدمات کی فراہم سے انہیں سہولت ہو گئی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن’جوازات‘ کی جانب سے ڈیجیٹل سسٹم ’ابشر‘ کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے 21 خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
جوازات کی فراہم کردہ ڈیجیٹل خدمات کے حوالے سے ویب نیوز ’اخبار 24‘ کا کہنا ہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات سے سعودی اور مقیم غیر ملکی مستفیض ہورہے ہیں۔
شہریوں اور تارکین وطن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل خدمات کی فراہم سے انہیں کافی سہولت ہو گئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات میں ’اقامہ کا اجرا اور تجدید، خروج وعودہ کا اجرا اور منسوخ کرانا ، فائنل ایگزٹ کا اجرا اور کینسلیشن، پروفیشن کی تبدیلی ، نئے پاسپورٹ کی تفصیلات سسٹم میں درج کرانا ، کفالت کی تبدیلی ، وزٹ ویزے کی توسیع اور جوازات سے رجوع کرنے کے لیے دوسرے شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجرا کیا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ حج کرنے کی مدت کا تعین ، اقامہ کی درست مدت معلوم کرنا ، اقامہ گم ہونےکی ابتدائی رپورٹ کرانا، گمشدہ پاسپورٹ کی اطلاع ، زیر کفالت غیر ملکیوں کے بچوں کو اقامہ میں درج کرانا ، خروج وعودہ پرجاکر واپس نہ آنے والوں کے اقامہ کی کینسلیشن ، 18برس سے زائدعمر کے بچوں کو سرپرست کے اقامے سے جدا کرنے کی کاروائی شامل ہے۔
مقامی شہریوں کےلیے پاسپورٹ کا اجرا اورتجدید ، پاورآف اٹارنی کا اجرااور تنسیخ، پاسپورٹ کا اجرا، غیر ملکی کارکن کے فرار کی ابتدائی اطلاع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔