سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت خدمات اور تعلیم کے لیے متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کوئی فیس نہ لیں بلکہ مفت سروس مہیا کی جائے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں اور طلبہ کی آن لائن تعلیم پر زور دیا جارہا ہے۔
سعودی عرب وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے ممکنہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔
تعلیمی عمل کو آسان بنانے کے لیے متبادل ڈیجیٹل سسٹم مہیا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیےجارہے ہیں۔
مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاشرے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔