Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوراہے کے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ

خلاف ورزی پر 900 ریال کا چالان کیاجا سکتا ہے۔(فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوراہے پر پہلے داخل ہونے والی گاڑی کو راستہ نہ دینا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی شمارہوتی ہے جس پر 900 ریال جرمانہ  کیاجاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مرتب کیے جاتے ہیں ان پر عمل کرنا ہرایک کا فرض ہے۔
’جس چوراہے پر ٹریفک سگنل نہ ہو اور دونوں جانب سے آنے والی گاڑیاں یکساں طور پر چوراہے میں داخل ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق  دائیں ہاتھ کی جانب سے آنے والی گاڑی کا حق ہے کہ وہ چوراہے کو پہلے عبور کرے۔‘

پولیس کے مطابق پہلے آنے والی گاڑی کا حق ہے کہ وہ چوراہے کو پہلے عبور کرے (فوٹو: سوشل میڈیا)

’بائیں ہاتھ کی جانب سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو چاہئے کہ وہ انتظار کرے تاکہ  دائیں جانب سے آنے والی گاڑی چوراہے کو عبور کر لے‘۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’چوراہے کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیور پر 900 ریال کا چالان کیاجاسکتا ہے۔‘
قانون کے مطابق پہلے آنے والی گاڑی کا حق ہے کہ وہ چوراہے کو پہلے عبور کرے۔
چوراہے کے قانون کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام ہے بعض غیر مصروف علاقوں میں قائم چوراہوں پر ٹریفک سگنل نہیں ہوتے وہاں ٹریفک پولیس کی جانب سے ’افضلیت‘  کا سائن بورڈ لگا ہوتا ہے جس کے معنی پہلے آنے والی گاڑی کو گزرنے کا حق ہے۔
’افضلیہ‘  قانون کی وضاحت کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ’ ٹریفک اہلکار کو یہ اختیار ہے کہ وہ خلاف ورزی پر ڈرائیور کا چالان کرے اس لیے ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران خصوصی احتیاط برتیں تاکہ حادثات کی روک تھام میں معاون ہوں۔‘

شیئر: