Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد اور سجل علی کی شادی کی رسُومات شروع

احد رضا میر معروف اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں (فوٹو: فیس بک)
پاکستان شوبز انڈسڑی کے دو مشہور سٹارز سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
 اگرچہ ابھی تک شادی کی تاریخ کا میڈیا پر اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سجل علی کے خاندان کے قریبی افراد میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں یہ واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ سجل کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ خود قبل سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر لال گلاب کے دوپٹے کی تصویر شیئر کی تھی جس نے دونوں اداکاروں کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا تھا۔ بعد ازاں احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کی گئی جس پر لکھا ہوا تھا ’احد اور سجل کی ڈھولکی۔‘
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تاریخ کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب اسی ضمن میں سجل علی کی قریبی دوست اور شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ اُنھوں نے سجل علی کے ساتھ اپنی کچھ پرانی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
اپنے پیغام میں زارا نور نے لکھا ہے کہ ’اُن کی اور سجل کی دوستی کو 10 سال ہو گئے ہیں اور اس دوران دونوں نے اچھا اور برا وقت ساتھ میں دیکھا ہے۔‘
اُنھوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تمھاری شادی ہو رہی ہے اور کسی کے ساتھ تمھیں بانٹنا میرے لیے انتہائی مشکل ہے۔‘

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر  مائیک نیتھاور یاناکس کو بھی شادی پر مدعو کیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کی ایک اور ڈارمہ سیریل  ’یہ میرا دل‘ جاری ہے۔
مداحوں کی جانب سے دونوں کی کیمسڑی کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔ سجل علی اور احد رضا کو سعدیہ غفار اور حسن حیات کی شادی کی تقریبات میں بھی ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 6 جون 2019 کو اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی ادکارہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل شوبز ہی سے تعلق رکھنے والی جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بھی شادی کی تھی۔ اس کے بعد اور بھی کئی شوبز جوڑیوں نے شادی کا اعلان کیا تھا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: