Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 11 مزید کیسز

وزارت صحت کے ترجمان کے نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے ( فوٹو: کونا)
کویت میں آج پیر کو کورونا کے 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔
کویتی خبر رساں ادارے (کونا) کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک مریض کو امریکہ جانے سے وائرس منتقل ہوا ہے، ایک کو ایران سے، 4 کو برطانیہ جانے سے، 3 مریضوں کو برطانیہ جانے والے مریض سے میل جول رکھنے سے بیماری لگی ہے، ایک مریض کو قطر جانے سے جبکہ ایک مریضہ کو مصر جانے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس طرح ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 123 ہوگئی ہے‘۔
واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے کل اتوار کو کورونا وائرس کے 8 نئے مریضوں کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں کویتی وزارت صحت نے کہا تھا کہ ’ کرونا وائرس سے پاک ہونے کی تصدیق کے بعد 240 افراد کو قرنطینہ سے نکال دیا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ میں مدت پوری کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
 

شیئر: