ولی عہد سے وزیراعظم سپین کا ٹیلیفونک رابطہ
کوروناکے انسداد کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیاگیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے نیو کوروناوائرس کے انسداد کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی کوششوں پر بھی غوروخوض کیا گیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے اطمینان دلایا کہ ’سعودی عرب اس وبا کے انسداد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل جل کر کام کرتا رہے گا۔ کورونا کے اقتصادی مسائل میں تخفیف کے لیے مناسب پالیسیاں اپنائے گا‘۔
’سعودی عرب یہ کام جی ٹوئنٹی کے دائرے میں کرے گا جس کی وہ 2020ءکے دوران قیادت کررہا ہے‘۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں