مصر: کورونا کے 30 نئے مریض، مزید دو ہلاک
ہلاک شدگان میں ایک اٹلی سیاح جبکہ دوسرا مقامی شہری ہے ( فوٹو: الشرق الاوسط)
مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو مزید مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’تمام نئے مریض مقامی شہری ہیں جنہیں کورونا کے مریض افراد سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان میں سے ایک اطالوی سیاح ہے جس کی عمر 78 سال تھی جبکہ دوسرا مصری ہے جس کی عمر 70 سال تھی۔‘
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان میں اب وائرس نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مصر میں کورونا کی وجہ سے وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔‘