حرمین ایکسپریس 21 مارچ سے 3 اپریل تک بند
کسی اضافی فیس کے بغیر ریزرویشن منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
حرمین ایکسپریس ہفتہ 21 مارچ سے 3 اپریل تک دو ہفتے کے لیے بند رہے گی۔ جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ میں سے کسی بھی شہر کے لیے تین اپریل تک حرمین ایکسپریس سے سفر نہیں کیا جاسکے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرمین ایکسپریس انتظامیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اگر حرمین ٹرین کے پروگرام سے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ 920004433 پر رابطہ قائم کرکے معلومات حاصل کرسکتا ہے۔
سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے توجہ دلائی ہے کہ جومسافر حرمین ایکسپریس سے بکنگ کرائے ہوئے ہوں وہ کسی اضافی فیس کے بغیر ریزرویشن کینسل کرا سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے 920000329 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملک میں ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو 14 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعے کو وزارت داخلہ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق سنیچر کی صبح چھ بجے سے ہوگا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں