کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جہاں احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی اپنی جگہ پر مصروف ہیں۔
اپنے اپنے ملکوں میں کورونا وائرس سے ہونے والے نقصان اور اس کے اثرات کا ذکر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین اب ایک قدم آگے بڑھ کر ’وائرس کے خلاف جنگ‘ کا اعلان کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’حقیقی وبا کورونا نہیں بلکہ خود غرضی‘Node ID: 465746
-
پہلے کورونا پھیلانے کا اعلان پھر بیان تبدیلNode ID: 465986
-
کورونا کی معلومات دینے والی پاکستانی سرکاری ویب سائٹ ڈاؤنNode ID: 466021
سوشل نیٹ ورکس بالخصوص ٹوئٹر صارفین کی جانب سے گزشتہ روز سے ’کورونا سٹاپ کرو نا‘ کے ہیش ٹیگ سے مختلف کاوشیں کی جاتی رہیں، اب اسی سے ملتا جلتا سلسلہ ’وار اگینسٹ وائرس‘ کے ہیش ٹیگ کے تحت جاری ہے۔
بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھی ’وار اگینسٹ وائرس‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنی الگ الگ ٹویٹس میں دیے گئے پیغامات میں فینز سے کہا کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور احتیاطی تدابیر کو لازما اپنائیں۔
We must all do our bit and support the officials doing so much for us. #WarAgainstVirus @mybmc pic.twitter.com/TDLpVhtr1F
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 20, 2020
وائرس کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے والے صارفین میں سے کچھ نے مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ 2015 کی بتائی جانے والی اس ویڈیو میں بل گیٹس پریزینٹیشن اور تقریر کی مدد سے واضح کرتے ہیں کہ ’آئندہ جنگ ہتھیاروں کی نہیں ہو گی بلکہ ہمیں وائرس سے لڑنا ہو گا۔‘
Bill Gates in 2015 - "The next war will not be a nuclear war, we will fight with viruses.#Corona #WarAgainstVirus pic.twitter.com/HDvEe76XDU
— Coronavirus Rip (@coronaviruskill) March 20, 2020
سوشل میڈیا پر گفتگو کے کچھ شرکا ایسے بھی تھے جو اپنی حکومتوں کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے رہے۔ فاطمہ زہرہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا ’انڈین حکومت صورت حال کو تسلیم نہ کرکے نسل کشی کی کوشش کر رہی ہے۔‘
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں گھر پر رہنے، محفوظ رہنے اور صحت مند رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر گھر پر ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Stay Home. Stay Safe. Stay Healthy. pic.twitter.com/UNMi2xQbbz
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) March 20, 2020
وینکٹسویرا پرساد نامی ہینڈل نے کورونا وائرس کو نیا لقب دیتے ہوئے اسے ’تیسری عالمی جنگ‘ سے تعبیر کیا۔
ڈاکٹر سسی ملک نامی ٹوئٹر یوزر نے ایک تصویر شیئر کی جس پر پیغام تھا کہ ‘ہم آپ کے لیے کام کر رہے ہیں، آپ ہمارے لیے گھروں پر رہیں۔‘
جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے معاشی اثرات کے باعث پاکستان کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کے اعلان پر بھی سوشل میڈیا نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
تحریم نامی صارف نے کورونا سے متاثرہ ملکوں میں وبا کے پھیلاؤ کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے تجویز دی کہ مزید خرابی سے بچنے کے لیے ہمیں لاک ڈاؤن کر لینا چاہیے۔
Latest graph of #Covid_19 Total Cases per Country on day 13th of first identification. We need to #lockdownpakistan immediately.Though we would have issues for daily vendors and economy but lockdown is must as we don't have enough services to fight against it.#lockdownpakistan pic.twitter.com/aQwyygGQzH
— ~tehreem (@temi_theTaurus) March 21, 2020
گفتگو میں شریک کچھ صارف ایسے بھی تھے جو لاک ڈاؤن کے اثرات پر گفتگو کرتے رہے۔ عمر نامی صارف نے ایک تصویر کے ذریعے لاک ڈاؤن کی دوسری سائیڈ نمایاں کرنے کی کوشش کی۔
Another side of lockdown #lockdownpakistan pic.twitter.com/raIiqejB95
— Uمer (@Umer_hun) March 21, 2020
اب تک کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل اٹلی میں کورونا سے ایک ہی دن میں 600 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں وبا کی شدت کو زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی حکام کے مطابق ہفتہ کے دن تک ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 490 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں اب تک کورونا سے تین افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں