Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر پورٹ پہلی مرتبہ مسافروں سے خالی

ایئر کارگو چوبیس گھنٹے آرہا ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  تمام سعودی ائیر پورٹ مسافروں سے خالی ہوگئے۔
نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے پروازیں معطل ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام ہال مسافروں سے خالی پڑے ہوئے تھے تاہم  ہوائی اڈے، صحت اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر تھے۔
سعودی اہلکاروں نے صحافیو ں کی ٹیم کے استفسار پر جواب دیا کہ  کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
’ممکن ہے کہ محکمہ شہری ہوابازی سے خصوصی اجازت پر کوئی طیارہ انسانی بنیادوں پر مملکت سے روانہ ہو یا مملکت آرہا ہو یا فضائی ایمبولینس کے انتظامات دیکھنے ہوں ان حالات میں ہماری موجودگی ضروری ہوگی‘۔
محکمہ شہری ہوابازی ، وزارت داخلہ اور وزارت صحت سے ہم آہنگی کے بعد ہی ہنگامی بنیادوں پر کسی طیارے کو اترنے یا پرواز کرنے کی اجازت دے گا۔
 ائیر پورٹ  پر متعدد اداروں کے اہلکارو ں نے پروازوں پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکا جاسکتا ہے۔
کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ ادارہ کسٹم کے ایک اہلکار سعید الغامدی نے بتایا کہ’ ایئر کارگو چوبیس گھنٹے آرہا ہے۔ اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر کرلی گئی ہیں‘۔
 

 

شیئر: