Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارت کے شعبے میں بائیس فیصد سعودی

تجارتی اداروں کے کارکنان کی تعداد میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی- فوٹو سوشل میڈیا
 سعودی محکمہ شماریات کے مطابق  2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اندرون ملک تجارتی اداروں کے کارکنان کی تعداد میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ان کی تعداد 1.97 ملین پائی گئی ہے جبکہ 2019 کی دوسری سہ ماہی میں دو فیصد زیادہ تھی-
المدینہ اخبار کے مطابق 2019 کی تیسری سہ ماہی میں اندرون ملک تجارتی اداروں، ان کے مالکان اور کارکنان کے اعدادوشمار جمع کیے گئے تھے- رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کارکنان 1.53 ملین تھے- یہ کل تعداد کا 78 فیصد ہیں-
داخلی اداروں میں اشیا کی فروخت’ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی اصلاح و مرمت سے متعلق کارکنوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 300  تھی- تھوک کے کاروبار میں 2 لاکھ بیاسی ہزار ایک سو اور ریٹیل کے کاروبار میں 1.26 ملین کارکن ریکارڈ کیے گئے-

اعدادوشمار میں سعودیوں اور غیر ملکیوں کو شامل کیا گیا ہے- فوٹو سوشل میڈیا

اعدادوشمار میں تمام سعودیوں اور غیر ملکیوں کو شامل کیا گیا ہے- ایسے تمام سعودیوں اور غیر ملکیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کسی بھی شکل میں تجارتی اداروں سے منسلک تھے- ان میں اداروں کے مالکان ’ جزوقتی اور کل وقتی ملازم ’ عارضی اور مستقل ملازم’شراکتی کمپنیوں کے شرکا اور مجالس انتظامیہ کے ارکان اور سربراہ سب شامل ہیں-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں داخلی اور تجارتی اداروں کی کل تعداد 468200 ہے جبکہ ریٹیل والے اداروں کا تناسب 76 فیصد ہے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: