پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے چین سے وطن واپسی پر مقامی طور پر کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سینیٹر سعید غنی کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم حکومتی شخصیات کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
صدر پاکستان اور وفد کے دیگر ارکان کے دورہ چین پر پہنچنے اور واپسی پر چین میں لیے گئے ٹیسٹوں کے بارے میں چینی وزارت خارجہ پہلے ہی رپورٹ بھجوا چکی ہے جو کہ منفی تھی۔
مزید پڑھیں
-
وزیر تعلیم سندھ بھی کورونا کا شکار، کل مریض 875Node ID: 466546
-
تبلیغی جماعت کے پانچ افراد میں کوروناNode ID: 466576
-
کورونا کے مریض کے ساتھ سیلفی لینے پر چھ اہلکار معطلNode ID: 466671
ایوان صدر اور وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کے وطن واپسی کے کچھ دنوں بعد دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے تھے وہ بھی منفی آئے ہیں۔
صدر مملکت ابھی تک کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ میں ہیں اور ساتھ ساتھ آگاہی بھی دے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی سیلف آئسولیشن اختیار کرتے ہوئے اپنے گھر سے ہی دفتر معاملات دیکھ رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے فرانس سپین اور ایران سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے بھی کیے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے یا نہیں اس حوالے سے ان کے ترجمانوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس یا وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اجلاسوں اور ملاقاتوں سے قبل تمام شرکاء کی تھرمل سکریننگ کی جاتی ہے۔
وزیر اعظم ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ ملاقات کے لیے آنے والوں اور سٹاف کا وزیر اعظم سے کم از کم ایک میٹر فاصلہ بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعظم کے دفتر اور ذاتی استعمال کی اشیاء سے جراثیم دور کرنے کا عمل دہرایا جا رہا ہے۔
