حائل کی وادی میں 20 سالہ لڑکی کی لاش
’ابھی تک لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکتی نہ ہی علاقے کے تھانوں میں کسی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے کہا ہے کہ مریفق وادی میں ایک 20 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لاش کی اطلاع ایک مقامی شہری نے دی۔
حائل پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر کے جنوب میں حائل، مریفق ہائی وے پر ایک گہری وادی میں لڑکی کی لاش پائی گئی ہے۔‘
پولیس نے بتایا ہے کہ ’ابتدائی جائزے سے معلوم ہو رہا ہے کہ واقعہ جرم پر مبنی ہے۔‘
’ابھی تک متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ متعلقہ اداروں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔‘
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش حائل جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے، ابھی تک کسی تھانے سے بھی لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع نہیں ملی۔