Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر مسافر طیارے گارگو کے لیے چلائے گی

طیاروں سے فائدہ اٹھانے کی نئی سکیم تیار کی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین ایئرلائنزنےاعلان کیا ہے کہ وہ مسافرطیارے بعض ممالک کے لیے کارگو سروس کے طور پر چلائے گی۔  
سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) کےطیارے سعودی کارگو کمپنی کےتعاون سے کارگو لانے لے جانے کی سروس فراہم کریں گے-
اخبار 24 کےمطابق السعودیہ نے داخلی اور خارجی پروازوں پر پابندی کےبعد مسافروں کے لیے مخصوص طیاروں سے فائدہ اٹھانے کی نئی سکیم تیار کی ہے-
السعودیہ کے طیارے مملکت سےمتعدد ممالک سامان لانے لےجانےاورلاجسٹک سروس کے لیے استعمال ہوںگے-

طیارے پروازوں پر پابندی کے باوجود منافع بخش ہوجائیں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)

السعودیہ کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین کیپٹن ابراہیم الکشی نے بتایا کہ’موجودہ حالات کا تقاضا ہےکہ نئے کورونا وائرس پر قابو پانے اور مملکت میں اس کا پھییلاؤ روکنے کے لیےسعودی حکومت کے مشن سے بھرپور تعاون کیا جائے‘-
انہوں نے مزید کہا کہ ’نئےفیصلے کی بدولت السعودیہ کے طیارے پروازوں پر پابندی کے باوجود منافع بخش ہوجائیں گے‘-
السعودیہ کارگو کے ایگزیکٹیو چیئرمینعمرحریری کا کہنا ہے کہ اساقدام کی بولت کارگوسروس زیادہ بڑے پیمانے پر انجام دی جاسکے گی-

شیئر: