Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے حملے

صنعا میں حوثیوں کے کئی فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے-( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نےحوثیوں کےعسکری اہداف کو نشانہ بنانے  کے لیے فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-
اخبار 24 نے سعودی نیوز چینل الاخباریہ کے حوالے سے بتایا کہ عرب اتحاد نےاعلان کیا ہے کہ فوجی کارروائی کا مقصد حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کے ذخائر تباہ کرنا ہے جنہیں وہ میزائل حملوں میں استعمال کررہے ہیں-
فوجی کارروائی کا ہدف حوثیوں کی فوجی استعداد کو بھی تباہ کرنا ہے جسے وہ شہریوں اور سول تنصیبات پر حملوں کےلیے استعمال کررہے ہیں-
عرب اتحاد نے یہ بات دہرائی کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے خطرات اور نقصانات سے بچانے کےلیے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیاتر کی جائیں گی-
عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے کئی فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے-
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ائیر ڈیفنس نے دارلحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔ داغے جانے والے دومیزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کردیاگیا۔ جنوبی شہر جازان پر بھی میزائل حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔
اتحادی ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی رات گیارہ بجکر تیئس منٹ پر ریاض پر حملہ ٓاور دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روک کر تباہ کردیا گیاـ
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ حوثی باغیوں کی طرف سے یمن کے علاقے صنعا اور صعدہ سے میزائل داغے گئے۔ ان کا ہدف شہری تنصیبات اور شہری تھے‘۔
 

شیئر: