Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد نے کورونا ٹیسٹ کرایا

 اامارات میں کورونا کے مزید  41 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد زاید آل نہیان نے بھی کورونا ٹیسٹ کرایا ہے- پیر کو (گاڑی میں بیٹھ کر) کورونا ٹیسٹ سینٹر کا افتتاح کیا-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق اماراتی شہریوں اور غیر ملکیوں  کے لیے ٹیسٹ کے حوالے سے نئی سہولت فراہم کی گئی ہے- ابوظبی صحت خدمات کمپنی نے زاید اسپورٹس سٹی میں ابوظبی محکمہ صحت کے تعاون سے یہ سہولت متعارف کرائی ہے-
ابوظبی کے ولی عہد  شیخ محمد بن زاید کے کورونا ٹیسٹ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے-جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں گاڑی میں ریڈیو سےایف ایم کے ذریعےصوتی پیغام موصول ہوا-

کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نئی سہولت فراہم کی گئی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)

پیغام میں کہا گیا تھا کہ’صحت کمپنی آپ کا خیرمقدم کرتی ہے آپ اپنا شاختی کارڈ تیار رکھیں اور گاڑی میں بیٹھے رہیں‘۔
 ابوظبی کے  ولی عہد کی گاڑی انٹری پوائنٹ پر پہنچی تو ان سے کہا گیا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ ڈیجیٹل ریڈنگ مشین میں داخل کریں-
اگلے پوائنٹ پر ان کے خون کا نمونہ لیا گیا اور ضروری ٹیسٹ لے کر رخصت کردیا گیا- ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔
 دریحں اثناعرب میڈیا کے مطابق اعدادو شمار کے مطابق  خلیجی ممالک میںمتاثرین کی تعداد 3 ہزار 717 سے تجاوز کرچکی ہے- صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 607 ہوگئی ہے-
 امارات کی وزارت صحت کے مطابق پیر کو کورونا کے مزید  41 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں- کل تعداد 611 ہوچکی ہے- مزید دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ 

  خلیجی ممالک میںمتاثرین کی تعداد 3 ہزار 717 سے تجاوز کرچکی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)

سلطنت عمان کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کےمزید 12 کیس ریکارڈ پر آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 179 ہوگئی ہے-
سکائی  نیوز کےمطابق اردن میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے جہاں وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی-
لبنان کے صحت حکام کا کہناہے کہ ملک میں کورونا سے متاثر ہوکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہوچکی ہے-
کویتی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 مریض  شفا یاب ہوگئے ہیں-صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد  72 ہوگئی-
فلسطینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رام اللہ سے کورونا وائرس کے مزید سات مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہے-

شیئر: