جدید سہولتوں سےآراستہ سعودی آرمی کے موبائل ہسپتال
تمام احتیاطی اورحفاظتی تدابیر کا مکملاہتمام کیا گیا ہے-(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سعودی آرمی کے موبائل ہسپتالوں کو تمام سہولتوں سے آراستہ کردیا گیا ہے-
یہ کنگ فہد آرمی ہسپتال کے ماتحت ہیں- اس میں نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی اورحفاظتی تدابیر کا مکملاہتمام کیا گیا ہے- یہ ہسپتال کورونا بحران سےنمٹنے کے سلسلے میں وزارت صحت کی سکیموں میں معاون ہوں گے-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی آرمی موبائل ہسپتالوں میں تمام طبی خدمات کا انتظام ہے- اس قسم کے ہسپتالوں کے لیے جس طرح کے ترقی یافتہ جدید میڈیکل آلات درکار ہوتے ہیں وہ سب مہیا کردیے گئے-
ہنگامی حالات سے نمٹنے کی اہلیت رکھنے والا طبی عملہ بھی فراہم کردیا گیا ہے- یہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے علاج معالجے میں حصہ لے گا-
سعودی آرمی موبائل ہسپتال میں 50 سے زیادہ بستروں کا انتظام ہے- کورونا سے ممکنہ طورپر متاثرین کا معائنہ کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی-
متاثرین کوغیر متاثرہ افراد سےالگ کرنے میں تعاون کیا جائے گااور یہ سارا کام انتہائی احتیاطی تدابیر کے ساتھ انجام دیا جائے گا-
یاد رہے کہ سعودی افواج نے مملکت میں مقیم غیر ملکیو ں اور سعودی شہریوں کی صحت و سلامتی کے لیے تمام وسائل وقف کردیے ہیں۔
سعودی عرب کی مسلح افواج میں طبی خدمات کا ادارہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی قومی مہم میں شامل ہے۔