Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کانیکا کا ٹیسٹ ہو رہا ہے یا کٹس کی کوالٹی ٹیسٹ ہو رہی ہے؟'

سوشل میڈیا پر موجود ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کئی صارفین نے اس میں بھی مزاح کا پہلو نکال لیا ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
'بے بی ڈول میں سونے دی‘ اور ’چٹیاں کلائیاں‘ جیسے گانوں کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا میں یکساں طور پر مقبول ہونے والی بالی وڈ کی گلوکارہ کانیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کانیکا کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا جہاں ان کے کئی بار ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔
کانیکا کپور کا چھٹا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد بھی انہیں اس وقت تک  پی جی آئی ہسپتال لکھنو میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب تک ایک اور ٹیسٹ کا رزلٹ منفی نہ آجائے۔
اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر موجود ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جب کہ کئی صارفین نے اس میں بھی مزاح کا پہلو نکال لیا ہے۔
ٹوئٹر صارف پرمل  نے لکھا کہ 'یہ کانیکا کا ٹیسٹ ہو رہا ہے یا پھر کٹس کی کوالٹی ٹیسٹ ہو رہی ہے؟'

ایک اور صارف سچن پنوار نے لکھا کہ 'ارے بھئی کیا ساری کٹس ان محترمہ پر ہی ختم کر دیں گے کیا؟'

برطانیہ کے دورے سے واپس آنے کے بعد کانیکا کپور پر الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ٹریول ہسٹری کو چھپایا تاہم گلوکارہ کی جانب سے ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
کانیکا نے اپنی صحت کے بارے میں بتایا تھا کہ ’میں ٹھیک محسوس کر رہی ہوں۔ یہ عام فلو اور بخار جیسا ہے تاہم ہمیں اس وقت ذمہ دار شہری بن کر اپنی اور اپنے گرد لوگوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔‘
شکتی مان نامی صارف نے لکھا کہ 'یہ وی آئی پی کلچر ہے ان خاتون نے 10 دن میں 5 ٹیسٹ کروائے ہیں اور شہر کے سب سے بہترین ہسپتال کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔'
جس کے جواب میں سوشانت اوستی نامی صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ وی آئی پی کلچر نہیں ہے کورونا کے تمام مریضوں کو ہر پانچ دن بعد ٹیسٹ کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ انہیں مسلسل نیگیٹو رزلٹ درکار ہوتے ہیں تاکہ انہیں ڈسچارج کیا جا سکے۔'

اس سے قبل ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن، اردریس ایلبا، گیم آف تھرونز کے اداکار کرسٹوفر ہیوجو اور اندرا ورما اور’کوانٹم آف سولیس‘ سٹار اولگا کیوری لینکو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

شیئر: