Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے چھ علاقوں میں مکمل کرفیو نافذ

کرفیو کی پابندی لازمی ہوگی کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کو مزید موثر بنانے کے لیے مدینے کے 6 علاقوں میں آج جمعے سے تاحکم ثانی مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مدینے کے جن علاقوں میں مکمل طور پرکرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں الشریبات ، بنی ظفر، قربان ، الجمعہ، الاسکان کے بعض حصےاور بنی خدرہ کے محلے شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’انعلاقوں میں رہنے والوں کے لیے کرفیو کی پابندی لازمی ہوگی کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔‘
بیان کے مطابق مکمل کرفیو کے بعد وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت مندوں کے لیے مستقل بنیادوں پر غذائی اشیا مہیاکریں۔
دوسری جانب وزارت صحت کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مکمل کرفیو والےعلاقوں کے مکینوں کی صحت سے متعلق امور کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔

شیئر: