Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاپنگ مال کے سامنے لڑکیوں کو چھیڑنے والے نوجوان گرفتار

ٹوئٹر پر لڑکیوں کو چھیڑنے والی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ( فوٹو: ٹوئٹر)
شاپنگ مال کے سامنے لڑکیوں کو چھیڑنے والے نوجوانوں کو جدہ کے مختلف محلوں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’سنیچر کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند نوجوانوں کو لڑکیوں کو چھیڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو وائرل ہونے پر پبلک پراسیکیوٹر نے نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔‘
پولیس نے بتایا ہے کہ ’اس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ ٹیم نے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کی شناخت کرلی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام گرفتار شدگان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ بعد ازاں انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی نجی زندگی کا تحفظ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔‘
واضح رہے کہ شاپنگ مال کے سامنے لڑکیوں کو چھیڑنے والے نوجوانوں کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تھی جس پر پبلک پراسیکیوٹر نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: