’منافع خور تاجر بحران پیدا کرکے زیادہ قیمت میں فروخت کرنا چاہتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے ایک سو ٹن پیاز ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ سبزی منڈی کے قریب چھ بڑے ٹرک پکڑے گئے ہیں جنہیں گوداموں میں لے جایا جارہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’منافع خور تاجر پیاز کی بڑی کھیپ ذخیرہ کرکے بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے بعد ازاں زیادہ قیمت میں فروخت کرنے کاارادہ تھا۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’واقعہ کے پیچھے تین بڑے تاجر ہیں جو معروف کمپنیاں چلا رہے ہیں، انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سبزی منڈی میں غذائی اشیا کے معیار، قیمت اور صفائی کے علاوہ رسد و طلب میں توازن کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کسی کو کورونا سے بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، طلب ورسد میں توازن کو برقرار رکھا جائے گا‘
’پیاز سے لدے 6 ٹرک پکڑے گئے ہیں جنہیں گوداموں کی طرف لے جایا جارہا تھا۔‘ ( فوٹو: سبق)
میونسپلٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور قیمتیں بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔‘
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’مصنوعی بحران پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کرنے پر 10 ملین ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر تاجر کا لائسنس ہمیشہ کے لیے منسوخ ہوسکتا ہے۔‘